وزیراعظم کو ایسوسی ایشن کے حوالے سے مس گائیڈ کیا گیا، صدر ایسوسی ایشن

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کو ایسوسی ایشن کے حوالے سے مس گائیڈ کیا گیا، صدر ایسوسی ایشن
وزیراعظم کو ایسوسی ایشن کے حوالے سے مس گائیڈ کیا گیا، صدر ایسوسی ایشن

اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ایسوسی ایشن کے حوالے سے مس گائیڈ کیا گیا ہے۔ پی او اے کا الیکشن ہارنے والوں کو وفد میں شامل کرکے جانبداری کا ثبوت دیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، پراپیگینڈا کیا گیا۔ حیران ہوں کہ دو سال بعد پی او اے کے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے گئے۔ اگر ہمارے الیکشن غلط تھے تو دو سال خاموشی کیوں اختیار کی گئی؟ ایک انٹرنیشنل میڈل لانے کی تیاری پر 8 سے 10 ملین روپے درکار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومتوں کی دلچسپی ہوتی ہے کہ انکے اتھلیٹ میڈلز جیت کر لائیں۔ 2018میں اتھلیٹس کی تربیت کیلئے متعدد خطوط لکھے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نے کوئی مثبت رسپانس نہیں دیا گیا۔ بھارت نے نیرج چوپڑا پر بہت سرمایہ لگایا تھا۔ اسپورٹس خودمختاری کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ جھگڑا کیا ہے؟ پاکستان سپورٹس بورڈ اپنی ذمہ داری کسی اور پر نہ ڈالے۔ صرف الزامات لگانے سے جھوٹ سچ نہیں بن سکتا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں 2 ارب روپے کے اخراجات پر سوالات اٹھائے تھے۔

صدر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ یقین دھانی کے باوجود سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے بجٹ خرچ نہیں کئے۔ بتایا جائے کہ احسان مانی کی سپورٹس پالیسی سے متعلق تیار کردہ رپورٹ کہاں ہے؟ ہمارے شور مچانے پر وزارت نے سپورٹس پالیسی فیڈریشنز کو بھجوائی گئی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ملک کی سپورٹا پالیسی پر نو دن کے اندر رائے مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن مخالف قوتیں “اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، وزیر خارجہ

Related Posts