لاہور، یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی پر 30سے زائد ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور، یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی پر 30سے زائد ملزمان گرفتار
لاہور، یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی پر 30سے زائد ملزمان گرفتار

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کے الزام میں پولیس نے 30 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق لاہور پولیس نے یو ٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں مساج سینٹرز جسم فروشی کے اڈے بن گئے، قحبہ خانوں کا کاروبار شروع

پولیس نے جسم فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران قحبہ خانے پر چھاپہ مارا اور 30 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مساج سینٹرز جسم فروشی کے اڈے بن گئے جہاں شہری انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے قحبہ خانوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ شہر کے پوش سیکٹرز میں جسم فروشی کے الزامات سامنے آگئے۔ 

گزشتہ برس جنوری کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ اسلام آباد کے پوش ایریا ایف 11، سپر مارکیٹ اور جناح سپر مارکیٹ میں ایسے بیوٹی سلونز اور سپاء سنٹرز کی بھرمار ہے جہاں غریب اور بے سہارا لڑکیوں کو مکروہ دھندے پر لگا دیا جاتا ہے۔

Related Posts