پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی جس سے اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔
راولپنڈی پوٹھوہار ڈویژن کی ائیرپورٹ پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی لے جاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تابع اللہ نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ ایم پی فائیو کی 2 رائفلز، 53 میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن برآمد ہوا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








