لاہور: پنجاب اسمبلی میں کل وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا، اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہم کرنیکا مطالبہ کردیا۔
ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی حدود اور ایوان میں بھی پولیس تعینات کی جائے، مجھے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کا سکینڈ پول کرانا ہے۔
خط میں ڈپٹی اسپیکر نے مزید لکھا کہ تمام سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب کراسکوں۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے، سکیورٹی کے لیے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:عوام کا مینڈیٹ چورا ہوا تو جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








