عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تو جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کا مینڈیٹ چورا ہوا تو جو ہوگامیں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان
عوام کا مینڈیٹ چورا ہوا تو جو ہوگامیں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کل پنجاب اسمبلی میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کررہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائیگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکندر سلطان نے سندھ میں بلدیاتی اور ضمنی الیکشن صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا جب کہ ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرایا۔سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ہم ساری چیزیں الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہوجاتے ہیں۔ ہم اس الیکشن کمشنرکی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، سب سے بڑی جماعت کو جب اس پریقین نہیں تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے،

عمران خان نے کہا کہ اگر عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو پھر کل ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے، ہماری حکومت آئی تو ہم نے ان افسران کے نام لکھے ہوئے ہیں جنہوں نے عوام پر ظلم کیے، ہم بھولیں گے نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گرکل پنجاب اسمبلی میں چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کر رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائیگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ کا انتخاب: حمزہ کی جیت کیلئے زرداری کی چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات

یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہ سمجھنا کہ یہ چپ کرکے بیٹھی رہے گی۔ پنجاب کا ضمنی الیکشن کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانیکا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

Related Posts