فیصل آباد میں راہ چلی خواتین غیر محفوظ ہوگئیں، اوباش نوجوانوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رو ز سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس نے ایک اوباش کو پکڑا تھا تاہم آج چھیڑ چھاڑ کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ایک طالبہ اپنی والدہ کے ساتھ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پیدل جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان نازیبا حرکت کر کے فرار ہو گیا۔
ملزم کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھیڑ چھاڑ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے گذشتہ روز بھی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم مزمل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اہل علاقہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے باعث خواتین گھروں سے نکلنے میں خوف محسوس کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں:طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ جاری کردی گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








