کراچی شرقی میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو شدید زخمی، 5 رکنی گینگ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ
سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

کراچی شرقی میں ضلع ایسٹ پولیس نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے 1 ڈاکو سمیت 5 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 رکنی ڈکیت گینگ کراچی کے علاقے احسن آباد، ریمبو ٹاور کے قریب ایک گلی میں لوٹ مار کر رہے تھے، گشت پر مامور پولیس فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

ضلع ایسٹ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے 4 دیگر ساتھیوں کو بھی موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سرائیکی گینگ سے ہے جن میں 3 سرائیکی اور 2 بلوچ شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، 5 پستول اور ایمونیشن کے علاوہ شہریوں سے چھینے ہوئے 2 موبائل فون، پرس، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئے جن کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ زخمی ڈاکو کا نام شہمیر ولد اعظم بتایا جاتا ہے۔

دیگر گرفتار ڈاکوؤں میں عنایت بلوچ، ثناء اللہ، مظہر عباس اور شہباز شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کے خلاف تھانہ سچل، سہراب گوٹھ، سائٹ سپر ہائی وے، اجمیر نگری اور معمار تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ڈکیت گینگ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ شدید زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا۔ ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچ کالونی پل، تیز رفتار ڈمپر نے 2 دوستوں کو کچل دیا

Related Posts