کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 1 ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک
کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں گلشنِ لطیف الٰہ آباد کالونی میں پیش آیا جہاں لال مسجد پاور ہاؤس اور عوامی کالونی کے قریب 2 مسلح ڈکیت عوام سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقعے پر جا پہنچی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، جس سے پولیس معجزانہ طور پر محفوظ رہی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو موقعے پر ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران دوسرا ملزم زخمی ہوا جو عوام کے مجمعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔

ہلاک ہونے والا ملزم منصب علی پولیس کے مطابق عادی جرائم پیشہ ڈاکو ہے جو قبل ازیں بھی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا جس کے خلاف تھانہ عوامی کالونی کراچی میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور راؤنڈز برآمد کیے جبکہ وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

 فیروز آباد پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، 2 طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈکیتی کی واردات ناکام، 2 ملزمان گرفتار، موبائل فونز برآمد

Related Posts