پولیس کی منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی،ویڈیولیک ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس کا بیرون ملک سے سرمایہ کاری پاکستان لانے والے تاجر کو ہراساں کرنے کا انکشاف
پولیس کا بیرون ملک سے سرمایہ کاری پاکستان لانے والے تاجر کو ہراساں کرنے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں پولیس کی جانب سے منشیات فروش کے گھر سے تاوان وصولی کی ویڈیو لیک ہوگئی، 30لاکھ روپے کے عوض منشیات فروش کوفل فرائی نہ کرنے اوررہائی کے عوض وصول کئے۔لین کی خفیہ ویڈیو اہل خانہ کی جانب سے بنائی گئی۔

پولیس نے 30لاکھ روپے کی وصولی کے بعد 10کلو منشیا ت کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے گرفتاری ظاہر کردی، اہل خانہ نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کاڈسٹرکٹ سینٹرل وردی میں ملبوس اغواء برائے تاوان کے کارندوں کی آماجگاہ بن گیا،تاوان کی بڑی رقم کی وصولی کی خفیہ ویڈیو ایم ایم نیوز نے حاصل کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے تاوان کی بڑی رقم پر ملزم کو سہولیات فراہم کی’30لاکھ روپے فل فرائی نہ کرنے پر رقم ادا کی گئی،بدنام زمانہ منشیات فروش اقبال عرف حضور بخش کو سرجانی سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا۔

اہل خانہ کے مطابق 27مئی کی شب سرجانی کے عبدالرحیم گوٹھ سے حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کیاگیا،تین روز حبس بے جا میں رکھا گیا30لاکھ روپے تاوان کی رقم کے بعد مبینہ جعلی مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اقبال عرف حضور بخش کے خلاف مقدمہ نمبر 503/2021سب انسپکٹر ذوالفقار قریشی کی مدعیت میں درج کیا۔

ایف آئی آر متن میں دیگر کئی اہلکاروں کابھی ذکر کیاگیا ہے،اقبال عرف حضور بخش کو 27مئی کی رات سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ سے2پولیس موبائل اور ایک پرائیویٹ کار میں حراست میں لیا،اہل خانہ نے مزید بتایا کہ31 مئی کو 10کلو منشیات کے ہمراہ مبینہ جعلی مقابلے میں 30لاکھ روپے تاوان کی وصولی کے بعد گرفتاری ظاہر کی گئی۔

سب انسپکٹر ذوالفقار قریشی’سرجانی تھانے میں تعینات اے ایس آئی ملک محمد عامر’ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں تعینات ربی اللہ’ جمن’ لطیف اور بدنام زمانہ پولیس اہلکار ولید آپریشن کو لیڈ کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق 30لاکھ روپے تاوان تین قسطوں میں نیو کراچی اللہ والی چورنگی اور سرجانی تھانے کے باہر کار میں وصول کی گئی، جبکہ رقم وصولی کامرکز ڈسٹرکٹ ویسٹ کاپولیس اسٹیشن سرجانی رہا۔

گرفتارمنشیات فروش اقبال کی والدہ آمنہ پنو نے بتایا کہ طلائی زیورات اور جائیداد کی فروخت کے بعدرقم اکٹھی کی گئی رقم کی وصولی میں اے ایس آئی ملک محمد عامر اس کا بھائی شفیق اورنیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں تعینات ولید نے کردار اداکرتارہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف حضور بخش11سے زائد مقدمات پہلے سے درج ہیں اہل خانہ کے مطابق اے ایس آئی عامر نے پہلی قسط 8لاکھ پھر12اور آخری قسط میں 10لاکھ روپے وصول کئے۔

اے ایس آئی عامر کی تاوان کی رقم وصولی کی آڈیو اور خفیہ ویڈیو ایم ایم نیوز نے حاصل کرلی،ادھرمعاملہ سے متعلق ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر عاصم قائم خانی اورایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم سے بھی سوال کیاگیا مگرحکام کی جانب سے خاموشی کامظاہرہ کیاگیا۔

SHOتھانہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر یونس خٹک نے ایم ایم نیوزسے گفتگوکے دوران رقم وصولی اور3روز حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق لاعلمی کااظہار کیا ہے جبکہ ولید کی تھانے میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

Related Posts