رائیونڈ میں نوجوانوں کی شراب کی محفل پر پولیس کا چھاپہ، ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

تھانہ رائیونڈ سٹی ضلع لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت روڈ پر واقع نجی فارم ہاؤس میں امیر زادوں کی جانب سے سجائی گئی شراب و شباب کی محفل پر پولیس نے چھاپہ مار کر محفل میں موجود نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی فارم ہاؤس میں پرائیویٹ پروگرام کے علاوہ شراب نوشی اور حقہ کشی کے ساتھ ساتھ ملک میں موجودہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے امیر زادے کے فارم ہاؤس میں 25لڑکیاں اور 31مرد اس محفل سے لطف اندوز ہو رہے تھے،اتنی بڑی تعداد میں افراد کا ایک جگہ اکھٹا ہونا دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جبکہ دیگر قوانین کی بھی دھجیاں بکھیری جا رہی تھی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کے فون آئے کہ معاملے کو رفع دفع کیا جائے۔

دوسری جانب ایس ایچ او نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف رنگ رلیاں منانے،شراب نوشی، حقہ کشی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے،ملزمان کا چالان مکمل کر کے  پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts