پنجاب میں غریب مسیحیوں سے چھت چھیننے کیلئے پولیس کی بشپ جو زف ارشد کالونی پر چڑھائی

تازہ ترین

تازہ ترین

bishop joseph arshad colony

راولپنڈی: چکوال کے علاقہ ڈھڈیال میں پنجاب پولیس کا غریب مسیحی برادری سے امتیازی سلوک کا بڑا واقعہ منظر عام پر آگیا ،پولیس کی بڑی نفری بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کالونی پر رات کے اندھیر ے میں چڑھ دوڑی۔

ذرائع کے مطابق بااثر سیاسی شخصیات کی مبینہ ایماء پر تھانہ ڈھڈیال کی حدود میں غریب مسیحی برادری کی ہاؤسنگ کالونی و چرچ پر کام روکنے لیے پولیس فورس کا استعمال کیاگیا، تمبوؤں میں سوئے غریب بے آسرا مسیحی مزدوروں و خواتین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا اور ہراساں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مزدوروں سے نقدی چھین لی اور انہیں جگہ خالی کرنے کا کہا،پولیس نے مزدوروں کے تمبو بھی اُکھاڑ دیے ۔

بعد ازاں جب چند مسیحی مزدور تھانہ ڈھڈیال میں وقوعہ کی بابت انصاف طلبی لیے گئے تو ایس ایچ او نے ناصرف مسیحی مزدوروں کو گالیاں دیں بلکہ ان کو مذہبی منافقرت پر مبنی جملوں سے نوازا ،“کیا لینے آہے ہو ادھر ؟ تم چوہڑوں کی اتنی ہمت ، بھاگ جاؤ ادھر سے “ ایس ایچ کے الفاظ ۔

جب چند مزدوروں نے ایس ایچ او کی جانب سے روا سلوک کی ویڈیو بنانا چاہی تو ان کے موبائل فونز چھین لیے گئے،دوسری جانب چکوال پولیس کے بڑے اس افسوسناک وقوعہ پر مٹی ڈالنے کی مبینہ کوشش کر رہے تاہم جب ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال انسپکٹر عبدالقیوم خان نیازی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ واقعہ ایس ڈی پی او صاحب وقار کے نوٹس میں ہے جنہوں نے مسیحی برادری کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او چکوال و ایس ڈی پی او صدر کو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر افسوسناک وقوعہ بابت سوالنامے بھیجے گئے مگر انہوں نہ جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور نہ ہی فون کالز ریسیو کیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کے ترجمان نے استفسار کرنے پر بتایا کہ انہوں نے ڈی پی او چکوال کے ترجمان سے وقوعہ بابت دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ کالونی میں روٹین کا سرچ آپریشن کیا گیا اور مسیح برادری کی کوئی تضحیک نہ کی گئی۔

مزید پڑھیں:سانگھڑ میں زمین پر قبضے کیلئے مسیحیوں پرحملہ، ملزمان کاعلاقے کا محاصرہ، مسیحی محصور

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے غریب او ر نے سہارا مسیحیوں کے لیے چکوال سے نو کلو میٹر پہلے ایک رقبہ لیا جہاں پر وہ ان بے آسرا مسیحوں کو اڑھائی مرلہ و تین مرلہ کے مکانات اپنی مدد آپ تحت بنا کر دے رہے ہیں مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چکوال کی ایک بااثر حکومتی شخصیت نے مسیحوں کو علاقہ بدر کرنے لیے پولیس فورس کا استعمال شروع کر رکھا ہے،غریب مسیح برادری نے حکومت پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Related Posts