کراچی، سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10
Police raid Karachi Superhighway restaurant arrest 10

کراچی:سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سہیل فیض کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی۔ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق میٹرو ہائی وے ریسٹورنٹ سے بڑی تعداد میں شیشے اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہواہے۔

چھاپے کے دوران پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ میٹرو ریسٹونٹ کا مالک عثمان آرائیں وقوعے سے فرار ہوگیا۔ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزمان اور ضبط سامان سائٹ سپرہائی وے تھانہ منتقل کردیا، جہاں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی بنا پر کچھ عرصہ قبل بھی یہاں چھاپہ مارا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت گرگئی، متعدد افرادزخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

Related Posts