لکی مروت کی پولیس چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے دوران ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے تھانہ تختی خیل کی پولیس چوکی شاہ طورہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ترجمان لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے پولیس کو نشانہ بنایا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے حملہ آوروں کو بھاگ نکلنے پر مجبور کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس لیے واقعے کے بعد تفصیلی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








