راولپنڈی، خواتین اور بچوں کے قتل کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن، 4ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، خواتین اور بچوں کے قتل کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن، 4ملزمان گرفتار
راولپنڈی، خواتین اور بچوں کے قتل کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن، 4ملزمان گرفتار

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے 9بچوں اور خواتین کے بہیمانہ قتل کے فوری بعد ایلیٹ فورس اور اضافی نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے مطابق اس دل خراش واقعہ پر کسی قسم کی سیاسی وابستگی، دباؤ اور خوف سے بالاتر ہو کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

گزشتہ روزمقتولین کے پوسٹ مارٹم کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی دل خراش واقعہ ہے جس میں 9 خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے،تاہم واقعہ کے فوری بعد ایلیٹ فورس اور اضافی نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کوحراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش میں مدد ملے گی۔

سی پی او نے واضح کیاکہ کسی سے کوئی سیاسی وابستگی یا خوف نہیں ہے ہمارے پاس 120 لوگوں کی فہرست ہے جنہیں مختلف اوقات میں مختلف کاروائیوں میں میال سے گرفتارکیاگیا،باری باری تمام گاؤں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جبکہ چونترہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران پہلے ہی بھاری اسلحہ برآمدکرنے کے علاوہ اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا گیا ہے۔

تاہم9خواتین اور بچوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مختلف ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاگیا ہے۔

بھاری تعداد میں پولیس کمانڈوز پر مشتمل چھاپہ مارپارٹیوں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،اس واقعہ کی تفصیل تب ہی دی جائے گی جب ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں رب نواز کے گھر فیاض کی بیٹی ہوئی رب نواز کے گھر فیاض کا قتل ہوااور یہ پہلی ایف آئی آر تھی۔

واقعہ میں نامزد ملزمان ملک رب نوازاس کے بیٹے دانش، اکرام اور عاقب 2019 کے قتل کے مقدمہ نمبر 236 میں اشتہاری تھے،پھر رب نواز کی بیوی کا قتل ہوا جو دوسری ایف آئی آر تھی،جس سے پھر اس بڑے واقعے نے جنم لیا۔

Related Posts