دادو، جوہی ٹاؤن میں 2 یتیم بہنوں سے اجتماعی زیادتی پر پولیس کی مجرمانہ غفلت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

دادو کے علاقے جوہی ٹاؤن میں 2 یتیم بہنوں سے اجتماعی زیادتی پر پولیس کی مجرمانہ غفلت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ بہنوں نے ملزمان کی واضح طور پر نشاندہی کی تاہم پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج میں 5 روز تاخیر کے بعد بھی مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہی ٹاؤن میں 5روز قبل 2 یتیم بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان کی واضح نشاندہی کے باوجود پولیس نے بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ مقامی اخبار ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بہنوں نے جوہی پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا۔

پولیس کے خلاف احتجاج کے دوران متاثرہ بہنوں نے کہا کہ ہم مدد کیلئے جوہی تھانے گئے اور پولیس کو واقعے کے متعلق ساری تفصیلات بتانے کے باوجود پولیس نے 5روز تک مسلسل ٹال مٹول کی اور ایف آئی آر درج کرکے نہیں دی۔ کل رات کو اس کیس کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

متاثرین میں شامل ایک یتیم لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کی واضح نشاندہی کے باوجود نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اب تک کسی ملزم کو گرفتار بھی نہیں کیا۔ مقدمے میں دفعہ 365/511، 324/24 اور 452/337 کو شامل کیا گیا ہے اور ملزمان کے نام شامل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کیس میں شامل بااثر سیاسی شخصیات کو بچانے کیلئے جان بوجھ کر مقدمہ درج کرنے میں دیر کی اور ہمارا کیس کمزور کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے شہریوں کا ساتھ کم ہی دیا جاتا ہے۔

Related Posts