اوکاڑہ میں کمسن بچہ زیادتی کے بعد قتل، پولیس نے ویڈیو کیوں جاری کی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

زیادتی اور قتل
کراچی، قائد آباد میں 8 سالہ بچے کا تشدد اور زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب پولیس نے واقعے کی تفصیلات پر مبنی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جو معاشرے کی بنیادوں کو ہلا دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا۔ ہمیں کال موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ٹوئٹر پیغام میں پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ہماری ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد قتل کے جرم میں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او اکاڑہ منصور امان نے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو کسی انجام شخص کے حوالے مت کریں اور ان پر نظر رکھیں۔

ویڈیو پیغام میں ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ جرائم ہر معاشرے میں ہوتے ہیں لیکن کچھ جرائم ایسے ہوتے ہیں جو معاشرے کی اخلاقی بنیادوں پر سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔ ہجرہ شاہ مقیم کے ایک گاؤں میں بھی ایک ایسا ہی جرم گزشتہ روزہوا۔

پیغام میں ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ 5 سالہ بچہ زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بطور والدین ہم سب کو اس جرم سے جو دکھ ہوا، اس کا ازالہ نہیں کیاجاسکتا۔

 

 

Related Posts