کراچی : امن دشمنوں نے شہر قائد میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں تیز کردیں، سپر ہائی وے پر چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم حملے میں چینی باشندے محفوظ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے سائٹ سپر ہائی وے پر کمپنی کے وزٹ پر آنے والے چینی باشندے کی گاڑی پر فائرنگ کی ،فائرنگ میں چینی باشندہ اور ترجمان محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بلاول ہاؤس کے قریب چینی شخص کی گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا تھا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے بلاول چورنگی کے قریب کوئی مشکوک چیز پھینکی گئی ہے جس کے بعد اطراف کے علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔