لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تب ہوسکتے تھے جب عمران خان اقتدار میں تھے اس وقت تو آپ اپنی حکومت بچانے کے لیے منتیں کرتے رہے۔
مریم اورنگزیب نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چور دروازے سے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش کی جس طرح وہ جاوید اقبال سے کرتے تھے اور ڈی جی ایف آئی اے سے کرتے تھے، جب چیف الیکشن کمشنر نے ملنے سے انکار کیا تو پھر یہ ان کے خلاف ہو گئے۔
وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے الزامات کے جواب میں اُن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور جلد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








