کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی، سعید آفریدی، خواجہ اظہار، نصرت سحر عباسی، اور حیسکو و سیپکو کے حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی شکایات کیں۔
اراکین کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقوں میں بارہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس وقت صوبہ کے مختلف اضلاع میں پندرہ سال سے بدعنوان افسران کی اجارہ داری ہے جنھیں صوبائی حکومت کی مدد حاصل ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ پورے صوبہ سے بجلی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں۔گورنرسندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران ان عوامی شکایات کا ہر صورت ازالہ یقینی بنائیں اورمحکمہ میں موجود بدعنوان افسران کے خلاف انکوائری بھی کی جائے ساتھ ساتھ اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ بھی کیا جائے۔
During the meeting, it's been decided that Governor House Sindh will monitor power supply issues across Sindh.
Govt is taking further steps to solve the problems faced by people of Sindh as far as electricity is concerned.2/2 https://t.co/NP7J2vZ0qE
— Mahmood Moulvi (@MoulviMahmood) July 3, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








