مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا آنتوں کا آپریشن کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

Pope Francis's colon surgery at Rome hospital

ویٹی کن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا 84 سالہ پوپ فرانسس کا آنتوں کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

ویٹی کن سٹی نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ آپریشن 10 رکنی طبی ٹیم نے کیا اور 84 سال کے پوپ فرانسس تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

ویٹی کن کی جانب سے آپریشن کی دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ پوپ فرانسس روم کے جی میلی اسپتال میں کب تک داخل رہیں گے۔

پوپ فرانسس 17 دسمبر 1936ء میں ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہوئے،پوپ فرانسس لاطینی امریکا اور انجمن عیسوی سے منتخب ہونے والے ویٹیکن سٹی کے پہلے پوپ ہیں وہ پاپائے اعظم بینیڈکٹ شانزدہم کے مستعفی ہونے کے بعد منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس دنیا میں امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہیں اور دو ماہ قبل انہوں نے عراق کے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دشمنیاں بھلا کر امن اور اتحاد کے لیے مل کر کام کریں۔

پوپ فرانسس نے حضرت ابراہیم کے مقام ولادت پر بین الامذاہب ہم آہنگی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘خدا کی عبادت اور اپنے پڑوسی کا خیال ہی اصل مذہبی فریضہ ہے۔

انہوں نے بین الامذاہب رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دینے کے لیے عراق کے جنوبی شہر اُر کی باقیات بھی دیکھیں۔پوپ فرانسس نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ ان کا اُر میں اکٹھے ہونا بہترین ہے کیونکہ یہی ہمارا اصل ہے اور ہمارے مذاہب کا جنم یہی سے ہوا۔

Related Posts