کراچی: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے دوران منشیات کا کاروبار بڑھا۔ منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کردیتا ہے۔
منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کیلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے۔امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا۔انسداد منشیات کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی اور اس سے بچنے کے لیے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








