پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 148 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42323 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 148 پوائنٹس اضافے سے 42241 پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر پر موقف برقرار، بھارت کو اپنے غلط اقدامات واپس لینا ہونگے، وزیر خارجہ

حصص بازار میں آج 17 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.46 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے رہی۔

Related Posts