دبئی: ایشیاء کپ 2022 سری لنکا سے کسی دوسرے ملک منتقل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں موجودہ سیاسی کشیدگی اپنے عروج پر ہے، جبکہ ملک میں معاشی طور پر بھی بہت بری صورتحال ہے، جس کے باعث ایشیاء کپ کو کسی اور ملک منتقل کیے جانیکا کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاء کپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔