مشہور ریپر پوسٹ میلون، سینٹ لوئس میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ میلون سینٹ لوئس میں اسٹیج پر فارم کررہے تھے جس دوران اسٹیج پر ایک سوراخ میں اُن کا پیر اٹک گیا اور وہ زخمی ہوگئے۔
ان کے منیجر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ میلون سینٹ لوئس کے انٹرپرائز سینٹر میں پرفارم کررہے تھے، جب اسٹیج پر سوراخ ہونے کی وجہ سے وہ گرگئے۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں پوسٹ میلون کی تکلیف دیکھ کر مجھے ایسا لگا تھا کہ شاید اُن کی کوئی سنگین انجری ہوئی ہے لیکن جب ان کا معائنہ کیا گیا تو شکر ہے انھیں کسی قسم کی کوئی انجری نہیں ہوئی تھی۔
منیجر نے بتایا کہ جس وقت وہ گرے تھے اُن کے چہرے پر شدید تکلیف کے آثار تھے اور ٹانگیں درد کی شدت سے کانپ رہی تھیں۔