ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیاگیا
ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیاگیا

کراچی بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

پاکستانی ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والی ماہرہ خان فلموں میں بھی اپنا خاص مقام رکھتی ہیں۔ ماہرہ  شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رائیس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کے چرچے بالی ووڈ تک سنائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

منفرد انداز کی وجہ سے پہچان بنانے  والی ماہرہ خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھ دیا۔  اُن کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹا پر اپنی پروڈکشن کا لوگو شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ پرجوش اور گھبراہٹ کا شکار ہوں کیوں کہ میں اپنی پروڈکشن کے پہلے منصوبے پر کام شروع کر رہی ہوں۔

ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم ’ بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر بھی جاری کیا جس کی کہانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے در حقیقت ہم نے سخت محنت اور اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے۔ ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معین اختر، انور مقصود کیساتھ گْزرا وقت بہت حسین تھا، بشریٰ انصاری

Related Posts