بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ذرائع کے مطابق دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا جبکہ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا رہا ہے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ موقع پر امدادی آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








