اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری دوسری لہر کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
اسد عمر کی زیرصدارت منگل کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا وائرس سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔
اس اجلاس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ حکومت عوام کے مکمل تعاون سے کورونا وائرس کے وباء کو کامیابی کے ساتھ قابو کرنے میں کامیاب رہی ہےاور اب کورونا کی دوسری ممکنہ لہر کوروکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چہرے کے ماسک کا استعمال لازمی ہے اور تعلیمی اداروں اور بینکویٹ ہالوں میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز کے نفاذ پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔