پاکستانی فلم کھیل کھیل میں آج ریلیز کردی گئی جس میں اداکارہ سجل علی اور بلال عباس خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ پریمیئر کے موقعے پر کاسٹ میں شامل دیگر ستارے بھی مختلف رنگ بکھیرتے ہوئے نظر آئے۔
کم وبیش ڈیڑھ سال بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کی کوئی نئی فلم ریلیز کی جارہی ہے۔ اس دوران شائقین نے سینما گھروں میں بیٹھ کر فلمیں دیکھنے کو بہت یاد کیا جبکہ کھیل کھیل میں کی کہانی سقوطِ ڈھاکہ کے پس منظر میں بیان کی گئی۔
اداکارہ متھیرا کا 16 سال کی عمر میں ماں بننے کا انکشاف
سوشل میڈیا صارفین کا ندا یاسر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

معروف اداکار نبیل قریشی نے فلم کی ہدایات دی ہیں جسے فضا علی مرزا نے پروڈیوس کیا۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔


فلمسازوں کا کہنا ہے کہ کھیل کھیل میں دیگر فلموں کے برعکس ایک مختلف کہانی پر بنائی گئی ہے جس کا پس منظر سقوطِ ڈھاکہ سے متعلق ہے۔ فلم کے کردار پاکستان کے دو لخت ہونے کے پیچھے کی کہانی جاننے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔


سجل علی اور بلال عباس کے علاوہ جاوید شیخ، ثمینہ احمد، مرینہ خان اور منظر صہبائی جیسے سینئر فنکار بھی فلم کھیل کھیل میں کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔


نئی فلم کی موسیقی کیلئے مشہورومعروف موسیقار شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ سے خدمات لی گئی ہیں۔ ابتدائی مناظر نے فلم بینوں کو حیرتوں کے جہان میں دھکیل دیا۔


مشہور فلمساز کمپنی فلمساز پکچرز کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی فلم کھیل کھیل میں جواں سال اور معمر اداکاروں کی مضبوط کاسٹ سے مزین ہے جسے بہت پسند کیاجارہا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








