لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کرکٹرصہیب مقصود کو مہنگی پڑ گئی،دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صہیب مقصود کا آن لائن ٹیسٹ کے دوران گھٹنہ شدید زخمی ہوگیا۔
وہ گھر میں آن لائن ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے کہ پاس رکھی شیشے کی میز ٹوٹ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، زخم گہرا آیا ہے۔
ڈاکٹرز کو تصاویر بھجوائی ہیں، کیونکہ ان دنوں ہم سب اسپتالوں میں جانے سے کافی خوفزدہ ہیں۔صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ حادثہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران پیش آیا، ٹیبل کا شیشہ گھٹنے پر گرنے سے گہرا کٹ لگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران فٹنس ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہویں، خوشی ہے کہ میں نے پھر بھی تمام ٹیسٹ مکمل کرلیے۔