صنم جاوید کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن اور جنگجو خاتون کے نام سے مشہور ایکٹوسٹ صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے مختصر سماعت کے بعد اپنی کارروائی آگے بڑھائی۔

عدالت نے سماعت کے اختتام پر پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید اور  روبینہ جمیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صنم جاوید کی عدالت میں عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا، مگر صنم جاوید عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

صنم جاوید کو گزشتہ برس نو مئی کے واقعات کے بعد دہشت گردی سمیت مخلتف مقدمات میں زیرِحراست رکھا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی اس کارروائی سے لگتا ہے کہ حکومت ایک بار پھر صنم جاوید کی گرفتاری کی تیاری کر رہی ہے۔

Related Posts