آزاد کشمیر کے صدر سیکورٹی آفیسر اے ایس آئی شکیل احمد کی وفات پر افسردہ

تازہ ترین

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے صدر سیکورٹی آفیسر اے ایس آئی شکیل احمد کی وفات پر افسردہ
آزاد کشمیر کے صدر سیکورٹی آفیسر اے ایس آئی شکیل احمد کی وفات پر افسردہ

مظفرآباد: صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اپنے سیکورٹی آفیسر اے ایس آئی شکیل احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم  اور افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ آج بے حد دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ اے ایس آئی شکیل احمد جو ہمارے سیکورٹی سیکشن کا حصہ تھے، اِس دُنیا میں نہیں رہے۔

اے ایس آئی شکیل احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ ایک مہلک حادثے کے باعث شکیل احمد کا انتقال ہوگیا جبکہ مرحوم اے ایس آئی ایک نیک طینت انسان تھے اور اپنے اہلِ خانہ سے بے حد محبت کرتے تھے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ اے ایس آئی شکیل اھمد نے بے حد جاں فشانی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے اور میں ہمیشہ انہیں یاد کروں گا۔ آزاد کشمیر کا ایوانِ صدر اور پولیس فورس انہیں کبھی نہیں بھولے گی۔ دُعا ہے ان کی روح پر اللہ تعالیٰ کرم فرمائے۔ 

Related Posts