احتجاج ہر شہری کا حق، جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔صدرِ مملکت

تازہ ترین

تازہ ترین

ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت
ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم جانوں کا ضیاع اور سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ فوجی عمارات کو نقصان پہنچانا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی صورتحال پر عسکری و سیاسی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا

ٹوئٹر پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کچھ شرپسندوں نے سرکاری املاک اور فوجی عمارات کو نقصان پہنچایا۔ یہ اقدام قابلِ مذمت ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان کو زدوکوب کرنے سے جو صورتحال پیدا ہوئی، اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع تشویشناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گرفتاریوں اور جبر کی بجائے ایک بار پھر سوچنا اور مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ میں نے سیاسی قیادت اور عسکری حکام کو تحفظات سے آگاہ کردیا، توقع ہے کہ حالات بہتر ہوں، اپیل ہے کہ تمام شہری پر امن رہیں۔ 

Related Posts