صدر مملکت عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

president arif alvi nadeem raza
president arif alvi nadeem raza

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازدیا، جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو نشان امتیاز سے نوازا، وزیر فاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیر فاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان سمیت تقریب میں دیگر اعلیٰ عسکری و سول افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لیے ہم تعویذوں کا سہارالیا اور کام ہوگیا، شیخ رشید

خیال رہے کہ 21 نومبر 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر 2019 سے ہوگیا ہے، سربراہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا رینک آرمی چیف کے برابر یعنی جنرل کا ہوتا ہے۔

Related Posts