ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ اور نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی رہائشگاہ قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: دی اکنامک ٹائمز)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ اور نوڈیرو ہاؤس کو صدرِ مملکت آصف زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے ساتھ ساتھ ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ اور نوڈیرو ہاؤس کو صدر آصف علی زرداری کی عارضی سرکاری رہائش گاہ کا درجہ دے دیا جس کا اطلاق مارچ2024 سے ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو صدرِ مملکت کی رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ سے کردیا گیا جبکہ عارضی سرکاری رہائش گاہ صدر کی تنخواہ، الاؤنسز اور پرویلجز ایکٹ 1975 کے تحت قرار دی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف 10مارچ کو اٹھایا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدرِ مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ تقریبِ حلف برداری میں ملک کی مایہ ناز شخصیات شریک ہوئیں۔

آج سے 68سال قبل 26جولائی 1955ء کو جنم لینے والے آصف علی زرداری کا شمار چوٹی کے سیاست دانوں میں کیا جاتا ہے جس نے بطور صدر 5سالہ مدت ماضی قریب میں (ستمبر 2008ء سے لے کرستمبر 2013ء تک) پوری کرکے دکھائی اور اب بھی امید کی جارہی ہے کہ بطور صدر آصف علی زرداری 5سال تک حکومت کریں گے۔

Related Posts