ہم نے ایسا آرمی چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔صدرآصف علی زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

آصف علی زرداری
(فوٹو: آن لائن)

گڑھی خدابخش: صدرِ مملکت آصٖ علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا آرمی چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کے مزید جہاز گر سکتے تھے، لیکن پاکستان نے تھوڑا رحم کیا۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان پر پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔ پاکستان کھپے کا نعرہ بے نظیر بھٹو شہید کا نعرہ تھا۔ مودی کو پتہ چل گیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

جلسے سے خطاب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت شکر کرے، ہم نے لحاظ کیا، ورنہ ان کے سارے جہاز گرا دیتے، کسی نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے کہ یہاں زرداری بیٹھا ہے، یہاں پی پی پی اور جیالے موجود ہیں۔ خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہنے والا بھارت 4روز تک جنگ نہیں کرسکا۔

خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے آرمی چیف کا ہے۔ میں نے اپنے ورکرز کو کہا کہ تم بچ کر رہو۔ میں اکیلا ان کا مقابلہ کروں گا۔ میرے ملٹی سیکریٹری نے کہا کہ سر جنگ شروع ہوگئی، بنکر میں چلیں تو میں نے کہا کہ ہم میدان میں مرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان لڑنا نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی ہاتھ ہماری طرف بڑھا تو جواب دیں گے، ملک کو دی جانے والی تکالیف اور مسائل آہستہ آہستہ کم ہوں گے۔ ایک بے وقوف شخص نے 4سال میں دنیا بھر سے پاکستان کے تعلقات خراب کردئیے اور ملک کی معیشت تباہ کرادی تھی۔

Related Posts