آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری انتقال کر گئے۔
بیرسٹر سلطان محمود کئی ماہ سے علیل اور زیر علاج تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود جگر کے کینسر کے باعث اسلام آباد میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی عمر 71 برس تھی اور وہ اگست 2021 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے۔
صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ کل دن 3 بجے کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








