یومِ آزادی، صدرِ مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

روز کی کمی

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی ہے۔ صدر نے سزاؤں میں تخفیف کی منظوری آئین کی دفعہ 45 کے تحت دی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم جشنِ آزادی کی آمد سے قبل دیا، حکام کا کہنا ہے کہ قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی سزا میں تخفیف کے اہل نہیں ہوں گے۔

صدر کے احکامات کے تحت سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ اسی طرح مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزا میں تخفیف کے اہل نہیں ہیں۔

اسی طرح سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا تاہم 65سال یا زائد العمر مرد قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی جائے گی۔

سزا میں کمی کا اطلاق 60سال یا زائد العمر خواتین قیدیوں پر بھی ہوگا جو اپنی قید کا ایک تہائی حصہ کاٹ چکی ہوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدی بھی سزا میں تخفیف کا فائدہ اٹھانے کی اہل ہوں گی۔

اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18سال سے کم عمر قیدی بھی سزا میں کمی کا فائہد اٹھا سکیں گے۔

Related Posts