اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے وزیر اعظم کوواپس بھجوادیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلز کی منظوری سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ترمیمی بلز پر نظر ثانی کرے۔
دونوں قوانین کو نافذ کرنے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری ضروری ہے تاہم صدر مملکت کے فیصلے کے بعد حکومت دونوں بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلز پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی بل2022 کے تحت ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کو ختم کیا تھا جبکہ نیب ترمیمی بل کے ذریعے نیب کے اختیارت کم کیے تھے۔