درآمدی اشیاء کی قیمتوں پر دباؤ! جانیں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی چونکا دینے والی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Dollar and Other Currency Rates in Pakistan Today - October 07, 2025
ONLINE

ملک کی مقامی مارکیٹ میں آج غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ریٹس میں واضح فرق برقرار ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس نے درآمدی اشیاء کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ یورو 328.25 روپے سے بڑھ کر 332.75 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 381.64 روپے کی سطح کو چھو رہا ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے سعودی ریال 75.55 روپے جبکہ یو اے ای درہم 77.25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں کینیڈین ڈالر 205.75 روپے اور آسٹریلین ڈالر 201.15 روپے تک جا پہنچا جبکہ چینی یوآن 37.55 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278.90 سے 279.40 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے جو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔ یورو 328.71 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 377.51 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی دباؤ، درآمدی ضروریات اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث کرنسی مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

Related Posts