اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر رواں ماہ میں دوسری بار پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹٰفیکییشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر اضافہ کی سمری بھیجی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا تھا۔
تاہم وزیرِاعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دی۔
وزیرِاعظم نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی۔