حکومت کی یکم فروری سے پیٹرولیم قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

Prices of petroleum products likely increase up to Rs 9

اسلام آباد :وفاقی حکومت کی جانب سے یکم فروری سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا تھاجس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:افراطِ زر میں اضافہ، 7 روز میں 17 اشیاء مہنگی ہوگئیں

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں ماہانہ 4 روپے اضافہ سمیت 5 اہم اقدامات کرنا ہوں گے۔

Related Posts