بالی ووڈ کی 46سالہ اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی 46سالہ اداکارہ پریتی اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش
بالی ووڈ کی 46سالہ اداکارہ پریتی اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ 46سالہ پریتی زنٹا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر پریتی اور شریکِ حیات جین گڈ انف بے حد خوش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ پریتی زنٹا نے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کو جڑواں بچوں کی آمد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب تک ایک بہت اچھی خبر پہنچانا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹانے جذباتی پیغام جاری کردیا

بکواس بند کرو، حریم شاہ کو شیخ رشید نے لائیو شو میں جھاڑ دیا، ویڈیووائرل

ٹوئٹر پیغام میں پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے اور جین گڈ انف کو یہ کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم بے حد محبت سے اپنے خاندان میں جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ ہم اپنی زندگی کی اس خبر پر بہت خوش ہیں۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ (بچوں کو جنم دینے والی خاتون) کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس ناقابل فراموش سفر کا حصہ بنیں۔ انہوں نے جڑواں بچوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے فلمی کیرئیر کے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا فلمی کیرئیر ٹاس کا نتیجہ سامنے آنے پر شروع کیا اور یہ میرے لیے ایک عجیب و غریب صورتحال تھی۔

ٹی وی پروگرام میں فروری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ مجھے شیکھر کپور کی فلم تارا رم پم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی۔میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے قسمت پر چھوڑ دیا اور کہا کہ اگر فلم مقدرمیں ہوئی تو ٹاس کرونگی۔

Related Posts