پارٹی نے جنرل باجوہ سے زیادتی کی، عمران کو فوج سے اپنے بندوں نے لڑوایا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سلیم صافی سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ”فوج بنیادی طور پر ایک ادارہ ہے، اس میں کوئی آپ کو انفرادی پالیسی نہیں دے سکتا، فوج کے اندر ڈیبیٹس (مباحثے) بھی ہوتے ہیں او پوری دنیا کی اسٹبلشمنٹ میں مختلف پلانز بنا کر رکھے جاتے ہیں۔“

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”ملک کو ایک تھریٹ (خطرہ) ہوتی ہے انٹرنل (اندرونی) اور ایک ہوتی ہے ایکسٹرنل (بیرونی)، یہ جو آپ کے ادارے ہوتے ہیں یہ دونوں تھریٹس کیلئے ریڈی رہتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں:

معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار

اس سوال پر کہ عمران خان کو فوج سے کس نے لڑوایا؟ ان کا کہنا تھا کہ ”ان کے اپنے اندر کے بندوں نے فوج سے لڑوایا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”بندے ہمارے ہیں اور ان میں سے کئی کو آپ جانتے ہیں۔“

تنویر الیاس نے کہا کہ ”سب کی نظریں پارٹی پر لگی ہوئی ہیں، سوچتے ہیں کہ پارٹی ٹوٹے تو ہمیں فوج آسرا دے۔“

ڈبل گیم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ”ساری باتیں ہونے کے باوجود ہمارے لوگوں نے باجوہ صاحب کے ساتھ تھوڑی زیادتی کی، جو زبان استعمال کی، جو ان کو کہا برا بھلا۔ مجھے انہوں نے خود کہا کہ سردار صاحب ایسا کیا ہوا، میں نے کہا دفع کرو۔“

Related Posts