وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد
وزیراعظم عمران خان کی مسیحی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ” ہمارے مسیحی شہریوں کو ایسٹر مبارک ہو۔”

 

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسحی برداری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔ پاکستان میں مسیحی عبادتگاہوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Posts