وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: آڈیو لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سلامتی سے متعلق امور پر جائزہ لینے کے لیے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا ہے، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت کمیٹی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس کی آڈیو لیکس سمیت سلامتی سے متعلق امور پر حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا فیصلہ

Related Posts