اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج فیصل آباد میں موٹروے تھری کو ملانے والے فیصل آباد ستیانہ بائی پاس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشحال پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کے حواریوں کو دوہزار اٹھارہ کے دھاندلی زدہ انتخابات میں حکومت میں لایا گیا لیکن فیصل آباد کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرکے عام انتخابات میں انہیں شکست دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل حقیقی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دو منصوبے دس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے اور ضلع میں اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے اور وقت اور ایندھن بچانے میں مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ کراچی والوں کو سستی روٹی فراہم کرنے کے لئے پر عزم
مواصلات کے وزیر مولانا اسعد محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شاہراہوں کے جال بچھانے کے بہت بڑے منصوبے شروع ہوئے اور پایہ تکمیل تک پہنچے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








