وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات، تاجپوشی کی مبار کباددی

تازہ ترین

تازہ ترین

لندن: وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے شاہ چارلس کو تاجپوشی کی مبار کباد دی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کنگ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

تاج پوشی کی تقریب سے قبل ہوئی ملاقات میں شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے سابقہ دورہ پاکستان کو یاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں کی جاسکتی، بلاول بھٹو

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی نئے دور کا آغاز ہے، دولت مشترکہ ممالک میں ہم آہنگی بڑھانےکی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہوسکے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ لیڈرز کی تقریب میں بھی شرکت کی جبکہ ان سے برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی بھی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس آج تاج وتخت باضابطہ طورپر سنبھالیں گے ، بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب دوپہر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی ،2 ہزار 300 مہمان بادشاہ کے منتظر ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔

Related Posts