وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت چاہتےہیں اس لئے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار سے کہا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کیلئےجستجوکی ہے شفافیت چاہتےہیں اس لئےسینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ اپوزیشن نے ڈسکہ کے نتائج پر غیرضروری رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔
Have always struggled for fair & free elections. So even though there is no legal compulsion to do so before ECP announces results, I would request our PTI candidate to ask for re-polling in the 20 polling stations Opposition is crying hoarse over in the Daska NA 75 bye- election
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2021
اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے دن سے صاف اور شفاف الیکشن کی بات کرتے آ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنے بل بوتے پر نیچے سے اوپر آئے ہیں۔
شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم کی پوری سیاسی زندگی دیانتداری پر منحصرہے، شفافیت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے خیبرپختونخوا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،20غیرحاضر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








