پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ٹیچنگ کی نوکری کی متلاشی لڑکی کو نجی اکیڈمی کے مالک نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام علی بھٹی کے نام سے ملزم نے لڑکی کو نوکری، رہائش اور شادی کا جھانسہ دے کر تین دن تک کمرے میں بند رکھا اور بار بار زیادتی کی۔لڑکی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
ٹک ٹاکرز کے بعد پی ٹی آئی کی طیبہ راجہ کی بھی نازیبا ویڈیو لیک؟
اس ماہ کے شروع میں اوکاڑہ میں ایک 13 سالہ مدرسے کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں ایک مسجد کے مولوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی رینالہ کے علاقے اعظم ٹاؤن میں واقع مدرسے میں درس قرآن پڑھ رہی تھی جہاں تقریباً سات ماہ قبل مولوی نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیا۔
بیٹی کی حالت میں تبدیلی دیکھ کر لڑکی کی بیوہ ماں کو شک ہو گیا۔ پوچھ گچھ کے بعد لڑکی نے واقعہ کا انکشاف کیا۔
طبی معائنے میں تصدیق ہوئی کہ وہ سات ماہ کی حاملہ تھی۔ کارروائی کے منظر عام پر آتے ہی ملزم ملتان فرار ہو گیا تاہم سٹی رینالہ پولیس نے اسے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








