راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے حفاظتی بیرئیرز گرا دئیے گئے ہیں جس پر نجی اسکولز سراپا احتجاج ہیں، دھرنے کی دھمکی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں اسکولوں کے باہر لگائے گئے سیکیورٹی بیرئیرز گرا دئیے گئے جس کی پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک نسیم احمد نے شدید مذمت کی۔
کینٹ بورڈ راولپنڈی اور این ایچ اے کی طرف سے اسکولوں کے باہر سیکیورٹی کیلئے بنائے گئے بیرئیرز گرانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ملک نسیم احمد نے کہا کہ اسکولوں نے یہ بیرئیرز سیکیورٹی اداروں کے کہنے پر لگائے تھے۔
ملک نسیم احمد نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے کے بعد ہر اسکول کے باہر سیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم اسٹیشن ہیڈ کوارٹر اور پولیس کی جانب سے دیا گیا جس پر اسکولوں نے بھاری اخراجات کرکے ریزروائر، بیرئیرز اور مورچے بنا دئیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے افسران کے تبادلوں کے بعد نئے آنے والے افسران کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور انہوں نے بغیر کوئی نوٹس دئیے بلڈوزر چلا دئیے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اسکولز کے بورڈ اور بیرئیرز فوری طور پر واپس کیے جائیں۔
پرایئویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کے مالی نقصان کو بھی فوری طور پر پورا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کینٹ بورڈ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 75، ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فائرنگ کامرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








